قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹورنامنٹ جیتنے پر وزیر داخلہ کی جانب سے کروڑوں روپے انعام دینے کی آفر ہوئی تھی مگر ٹیم آپس کی لڑائی کا شکار ہوئی اور نتیجہ یہ نکلا کہ کوارٹر فائنل تک بھی نہ پہنچ پائی جس کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کو سزا دینے اور ان کی مراعات کم کرنے کا مطالبہ ہوا تو اب اس پر ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پی سی بی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی تاہم کھلاڑیوں کے معاضے کم نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔جبکہ شاداب ،عامر ،افتخار اور عماد کو اب ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے –