بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی نے انسانی زندگیوں کے لیے عزاب کھڑا کردیا ہے ،بھارت کے سب سے اہم شہر نئی دہلی میں درجہ حرارت 53 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔یہ 1944 کے بعد سے سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ، نئی دہلی میں شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا شخص ہیٹ ویو کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں انتقال کرگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ شہری جس گھر میں رہتا تھا وہاں نہ کوئی کولر تھا اور نہ ہی پنکھا جبکہ شہری کو شدید بخار تھا اور اس کے جسم کا درجہ حرارت 107 ڈگری تک چلا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی کے باسیوں کے لئے نامساعد حالات اور غربت کے سبب بڑھتا درجہ حرارت ڈراونا خواب بن گیا ہے اور آج تک بھارت کے کسی دوسرے شہر میں درجہ حرارت 53 ڈگری تک نہیں گیا، گرمی اور ہیٹ ویو میں اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا اور پانی کا بحران بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
نئی دہلی میں درجہ حرارت 53 ڈگری ہوگیا ؛ہلاکتیں ہونے لگیں
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/307s-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
53 ڈگری, پہلی ہلاکت, درجہ حرارت, موسم, نئی دہلی
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -