اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں ہیں کہ ان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں نے علیٰحدگی اختیار کر رکھی ہے جب کہ کافی وقت سے انہیں ایک ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا۔
اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت اسی طرح کے دوسرے معاملات میں متعدد غلط فیصلے کیے۔آغا علی نے ایک اور سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ بطور انسان ان سے بھی کچھ غلط فیصلے ہوئے، حالانکہ انہوں نے ہر فیصلہ کرنے سے قبل اس پر سنجیدگی سے غور کیا لیکن اس باوجود کچھ فیصلے غلط ہوئے۔ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ تعلقات، رشتوں اور کاروبار سمیت اسی طرح کے دوسرے معاملات پر ان سے غلط فیصلے ہوئے لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنے فیصلوں پر غور کیا تو انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ شاید انہوں نے فیصلہ لیتے وقت جذبات سے کام لیا ہوگا۔آغا علی نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کون سے فیصلے غلط کیے اور کن فیصلوں پر انہیں پچھتاوا ہے، تاہم کہا کہ انہوں نے ایسے بھی غلط فیصلے کیے جو دوسرے لوگوں سے تعلقات اور رشتے بنانے اور ان کے لیے اپنا وقت گنوانے جیسے فیصلے تھے۔
آغا علی کی جانب سے مبہم انداز میں اپنے کچھ فیصلوں کو غلط قرار دیئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہیں کہ ان کا اشارہ اپنی شادی کی جانب ہوگا۔آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں ہیں کہ ان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں نے علیٰحدگی اختیار کر رکھی ہے جب کہ کافی وقت سے انہیں ایک ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہونے کے باوجود آغا علی اور حنا الطاف نے کوئی وضاحت نہیں کی۔