قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کچھ بھی ہو! لیکن حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ہوگا۔اس کے باوجود انھوں نے سیمی فائنل میں پہچنے والی 4 ٹیموں میں پاکستان کو شامل کر ہی لیا –
انہوں نے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا، آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست بتارہی ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔مگر محمد حفیظ یہ بات بھول رہے ہین کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز 2 ایسی ٹیمیں ہین جو کسی بھی وقت کسی بھی ٹورنامنٹمیں سب کو حیران کرسکتی ہیں -ن دونوں کے پاس ایسے کھلاڑی رہے ہیں جو ایک اوور میں 4 چھکے مار کر میچ کا پانسہ بدل دیتے ہیں –