آذاد کشمیر میں حکومت نے پہلے عوام کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کا فیصلہ کیا مگر پھر عوام کو غصے کو دیکھتے ہوئے صلح میں ہی عافیت جانی اور عوام کا مطالبہ ماننے کا اعلان کردیا ،حکومت آزاد کشمیر نے مظاہرین کے مطالبات منظور کرلئے،حکومت آزاد کشمیر نے آٹے اور بجلی کی فی یونٹ میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی فی من قیمت 2ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ بازار میں 20کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔حکومت آزادکشمیر نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کابھی نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 100یونٹ تک بجلی کی قیمت 3روپے یونٹ مقررکر دی گئی،100سے 300یونٹ تک 5روپے ، 300سے زائد یونٹ 6روپے فی یونٹ مقررکی گئی ہے، اسی طرح کمرشل 300یونٹ تک 10روپے، 300سے زائد یونٹ 15روپے فی یونٹ مقررکئے گئے ہیں۔