تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کی جانب سے اپنی جماعت کے بانی باچا خان کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی کے موجودہ سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسفند یار ولی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں،وزیرا عظم شہباز شریف نے بھی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اوراسفند یار ولی اور تمام اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا،ادھرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اسفندیار ولی سے ان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اسفندیار ولی اور ایمل ولی خان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بھی اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے،پیپلز پارٹی نائب صدر شیری رحمان کی سربراہ اے این پی اسفندیار ولی نے شریک حیات کی وفات پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ اسفندیار ولی، ایمل ولی اور تمام لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمن ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اورمرحومہ کے روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کی دعا کی،ادھرسابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اسفند یار ولی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں۔