وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے 5دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9سے 3بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9سے 2بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے۔اسلام آباد (انٹرنیوز)