ملک میں ہونے والے انتخابات میں عوام نے سب الٹ پلٹ کر رکھ دیا -نون لیگ اتنی سیٹیں نہ لے پائی جتنا ان کا اندازہ تھا اسی لیے سادہ اکثریت نہ ملنے کے بعد نواز شریف نے خود وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے صاف انکار کردیا مگر اپنے بھائی کو ایک بار پھر وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی -میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کو باضابطہ طور پر امیدوار برائے وزیراعظم نامزد کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے باضابطہ طور پر (ن) لیگ کی طرف سے شہبازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کہا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کو سپورٹ کریں گے، ہم ان کے اتحادی نہیں ہیں، اس لیے وفاقی کابینہ میں نہیں بیٹھیں گے ۔البتہ نون لیگ اس بات پر راضی ہے کہ آصف زرداری مارچ میں صدر کا عہدہ سنبھال لیں ۔ اب یہ کمزور حکومت کتنے ماہ چلتی ہے اس کا اندازہ ان کی پہلے 100 دن کی پرفارمنس سے ہوہی جائے گا –