پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے -نون لیگ نے 16 آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملالیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے نمبر زپورے کرلیے ۔
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کیلئے نمبر گراف 190ہو گیا،مسلم لیگ( ن) میں 16آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 153جنرل نشستیں ہو گئیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کو خواتین اور اقلیت کی 37نشستیں ملیں گی،(ن) لیگ کو پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی سادہ اکثریت کیلئے 186ارکان کی ضرورت تھی۔لیکن ان کے بہت سے ممبران کی سیٹیں اب بھی خطرے میں ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے بہت سے امیدواروں کا دعویٰ ہے کہ ان کی 25 سے زائید صوبائی اسمبلی کے امیدوار الیکشن جیتے ہوئے ہیں اگر عدالت سے فیصلہ ان کے خلاف آجاتا ہے تو تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد نون لیگ سے بڑھ جائے گی -تاہم ابھی تک یہی امکان ہے کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوجائی گی –