پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کی شادی نہ کرنے پر ٹیم کے کھلاڑی انہیں تنگ کرتے رہتے ہیں اور ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کب اور کس سے شادی کررہے ہیں مگر بابر اعظم ہر بال ان کا یہ ساول گول کرجاتےہیں -اب محمد رضوان نے لوگوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر سوشل میڈیا پر یہی سوال دہرایا تو قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کے شادی سے متعلق سوال کو دلچسپ جواب دے کر ٹال دیا ۔رضوان نے بابر سے کہا کہ جواب تو آپ نے دینا پڑے گا، رضوان کے اصرار پر بابر نے کہا کہ میں آپ کو اکیلے میں اس کا جواب دوں گا-
سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں محمد رضوان نے بابر کو کپتان کہتے ہوئے سوال کیا کہ کپتان آپ کی شادی کب ہے؟ اس پر بابر نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ آپ یہی سوال کریں گے۔اس کے بعد میزبان نے بابر کیلئے خاتون مداح کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ آپ دوستوں کی شادیوں کا کھانا کھا کر تھکتے نہیں؟سوال کے جواب میں بابر نے بتایا کہ’ پچھلے کچھ دنوں سے جب میں صبح اٹھتا ہوں تب میری شادی ہورہی ہوتی ہے، شام میں واپس آتا ہوں تو مجھے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہوتی ہے، میرا خیال ہے کہ لوگ میری شادی کرچکے ہیں اب وہ کہہ رہے دوسرے کی تیاری کرو‘۔
اسی دوران محمد رضوان نے بتایا کہ مجھے اپنے دوست سے بار بار یہ سوال اس لیے کرنا پڑجاتا ہے کہ اب ٹیم میں سب سینئر کھلاڑیوں کی شادی ہوچکی ہے تو ہماری بیگمات ہم سے یہ سوال پوچھتی ہیں کہ بابر کب دلہنیا گھر لارہے ہیں -محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر کی شادی کی خواہش مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی ہے، وہ یہی پوچھتی ہیں کہ بابر کی شادی کب ہونی ہے؟۔