حکومت پنجاب نے صوبے میں شدید سردی کے سبب سکولوں کے اوقات میں غیر معمولی تبدیلی کردی تھی جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں ساڑھے 9بجے شروع ہوتی تھیں مگر اب موسم میں کافی تبدیلی آگئی ہے اور سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد تعلیمی اداروں کے اوقات جاری کردئے گئےہیں -لاہور میں سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور میں بوائز اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی جبکہ گرلز سکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دو بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔جمعے کو بوائز سکول سوا 12 اور گرلز سکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ 7-45 سے دوپہر 15 – 12 تک کھلیں گے۔ سیکنڈ شفٹ کےسکول دوپہر ساڑھے 12 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعے کو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔