اس مرتبہ بارشیں نہ ہونے کے سبب دسمبر میں سردی کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا مگر اب پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے سبب سردی میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب حکومت ملک بھر میں تعطیلات بڑھانے پر غور کررہی ہے ایسا لگتا ہے کہ 2 جنوری سے کھلنے والے سکول اب 10 جنوری کے بعد ہی کھل سکیں گے کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے –
موسم سرما کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافے پر غور جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ہفتے تک تعطیلات میں اضافے پر غور شروع کر دیا، محکمہ موسمیات سے بھی آئندہ 2سے 3ہفتے کی رپورٹ طلب کرلی۔سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین کی جانب سے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے،آئندہ ایک سے دو روز میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔موجودہ شیڈول کے مطابق سکولوں میں تعطیلات یکم جنوری تک ہیں۔