عمران خان کی یہ خوبی ہے کہ وہ مقابلے کے بغیر واک اوور سے جیت نہیں چاہتے انھوں نے اپنے دور حکومت میں پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنوں کو بھی کھلی اجازت دی تھی اور آج ان کی پارٹی نے ایک اور دبنگ فیصلہ کیا -پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے رہنما میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ نواز زشریف ان کے ساتھ الیکشن لڑیں –
تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی حلقے سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض دائر نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت تمام سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا پورا حق حاصل ہے ۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی بلال یاسین نے حلقہ این اے 130 میں جمع کروائے تھے ۔نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض سامنے ںہیں آیا جس کے باعث ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد منظور کر لیے گئے۔