ورلڈ کپ میں پاکستان تیم کی بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد شاداب خان کے بھی عہدہ چھوڑنے کے روشن امکانات تھے اب اس کا بھی فیصلہ ہوگیا کہ شاداب کی جگہ کسے قومی ٹیم کا وائس کیپٹن بنایا جائے -تو اس بار قرعہ شاہین شاہ آفریدی کے نام نکلا جو پوری قوم کو متوقع تھا –
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا وہ پہلی بار ورلڈ چیمپین آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے وائس کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہےپاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راونڈر فہیم اشرف سمیت 4 فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیاہے ، پلینگ الیون مین کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جس میں کپتان پیٹ کمنز،ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، نیتھن لائن , جوش ہیزل ووڈ , الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔شان مسعود اور شاہین شاہ کا دوہ کسی بڑے امتحان سے کم نہیں ہوگا لیکن اگر انھوں نے یہ معرکہ سر کرلیا تو پھر آگے ان کے لیے کوئی سیریز مشکل نہیں ہوگی -قومی ٹیم میں رضوان کو شامل نہ کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے مگر ہم جلد ان کو اسی ٹیم کے ساتھ کھیلتے اور رنز بناتے اور میچ جتاتے یا میچ بتاتے دیکھیں گے –