فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کو یقین ہے کہ فواد کا بھائی فیصل ان کے ساتھ ہاتھ کرکے خود سیاست میں قدم جمانا چاہتا ہے اور اسی لیے اس کوشش ہوگی کہ فواد کسی بھی طرح الیکشن تک جیل میں رہے -اس لیے اس کے اس پلان کو ناکام بنانے کے لیے فواد چوہدری کی اہلیہ حباء چوہدری نے دیور فیصل چوہدری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی جسے سننے کیلئے حباء چوہدری وہاں پہنچیں اور سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں، ان کے خلاف عدالت جاؤں گی۔حباء چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل چوہدری ان کے شوہر کی جگہ الیکشن ہرگز نہیں لڑیں گے، اپنی سیٹ پر فواد چوہدری ہی الیکشن جیل سے لڑیں گے۔ حباء چوہدری نے شوہر کی الیکشن مہم خود چلانے کا اعلان کیا۔مگر ان کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ پی ٹی ائی کو اس حالت تک پہنچانے میں فواد کا ہاتھ سب سے زیادہ ہے مگر جب پارٹیپر برا وقت آیا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی طرح پارٹی سے بھی بھاگ گیا -اب یہ اس کو اس کے اعمال کی سزا مل رہی ہے –