آئی جی پنجاب کی کوشش ہے کہ لاہوریوں سے ہر صورت میں قانون کی پاسداری کروائی جائے -ان کی زندگیاں محفوظ بنانئے کے لیے انہیں ہیلمٹ پہنائے جائیں اور ان کی ون وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوسرے شہری کی زندگی کو خطرات میں کمی آئے -اسی لیے وہ ان جگہوں پر ان افسران کو تعینات کرتے ہیں جو اس جگہ پر بہترین کام کرسکیں -آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی عہدے کے 4 افسران کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق عمارہ اطہر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور لگایا گیا ہے، وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔اس کے علاوہ سابق سی ٹی او ایس ایس پی مستنصر فیروز کو سیف سٹی اتھارٹی میں نئی پوسٹنگ دی گئی ہے جب کہ آئی جی پنجاب کے پرسنل اسٹاف افسر صاحبزادہ بلال عمر کو تبدیل کر کے اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اور حمزہ امان اللہ کو نیا پی ایس او تعینات کیا گیا ہے۔امید ہے کہ خاتون آفیسر کی تعیناتی سے ٹریفک کے بگڑے نظام میں جلد بہتری آئے گی –