پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے سرکاروں سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا – عامر میر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سرکاری سکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں اس پر عامر میر نے مونس الہی سے کہا کہ وہ شرانگیز خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں -۔
عامر میر کا سرکاری اسکولوں کو نجی اداروں میں تقسیم کرنے کے الزام پر سخت ردعملhttps://t.co/o8UEp93QIZ
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 16, 2023
مونس الہٰی نے الزام لگایا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکولوں کو نجی اداروں میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ اساتزہ اور سٹوڈنٹس میں بھی اس معاملے پر بے چینی تھی جس کا اظہار انھوں نے اپنے احتجاجی مظاہروں میں بھی کیا تھا -کیونکہ پرائیویٹ اداروں کے تعلیمی اخراجات غریب آدمی کے بس کی بات ہی نہیں رہے –