پاکستان تحریک انساف کے قائد عمران �خان کے حوالے سے باتین کی جارہی تھیں کہ ان کی صحت گررہی ہےاور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کا وزن کافی کم ہوگیا ہے -تو آج ان کے پستاروں ،حامیوں اور سپورٹرز کے لیے اچھی خبر ان کے ذاتی معالج کی جانب سے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کپتان عمران خان بالکل صحت مند ہیں اور فٹ بھی ہیں -سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کرنیوالے ذاتی معالج نے ان کی صحت سے متعلق کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف جسمانی اور ذہنی طور پر بالکل فٹ ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ذاتی معالج ڈاکٹر عثمان یوسف نے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ان کا کہنا تھا عمران خان سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ان کی صحت پہلے سے بہتر لگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب سے وزیرآباد میں گولی لگی تھی تو ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا تھا جو کپتان کو خود نا پسند تھا ۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ ایک تنگ سیل میں رہہنے اور واک نہ کرنے کے سبب عمران خان کو ہاضمے کا مسئلہ درپیش ہے جس کیلئے ان کو ٹیسٹ اور دوائی تجویز کی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ان کی قانونی ٹیم کے اراکین نے بھی ملاقات کی۔لیکن ایک بات کی داد تو دینی پڑے گی گی کہ خان واقئی چٹان کا حوصلہ رکھنے والا دلیر انسان ہے اور اس کی یہی بہادری اس کے ڈرپوک پرستاروں کو بہت پسند ہے –