پاکستان کی نام ور خاتون صحافی جن کو عمران خان سے شادی کے بعد دنیا بھر میں پہچان ملی تھی ایک بار پھر کپتان پر برس پڑیں عمران خان سے علیحدگی کے بعد انھوں نے عمران خان پر سخت ترین الزامات عائید کیے مگر کپتان نے کبھی ان کے الزامات کا نہ جواب دیا اور نہ ہی ان کے خلاف کبھی گھٹیا زبان استعمال کی اب ایک بار پھر انھوں نے عمران خان کے مستقبل کے بارے میں پیشن گوئی کرڈالی -سماء ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران ریحام خان نے کہاکہ “چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست سے بہت سے لوگوں کی سیاست ختم ہوگئی،” اور پی ٹی آئی اور اس کے قائد کے مستقبل کو “تاریک” قرار دے رہی ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ 9 مئی کے المناک واقعات محض ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔9 مئی کے سانحہ کے بارے میں اپنے تبصروں کے علاوہ، ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی پر “انتقام کی سیاست” میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما، جن کے عزائم ان کے خیال میں سب کے سامنے ہیں، پارٹی کی موجودہ حالت کے ذمہ دار ہیں۔اگرچہ عمران خان نے تو کبھی براہ راست ریحام خان کو ان سخت باتوں کا جواب نہیں دیا مگر سوشل میڈیا پر بیٹھے لوگ ریحام خان کو ایسے جوابات دیتے ہیں کہ پھر وہ مہینوں کیمرے کے سامنے تک آنے کی ہمت اور جرات نہیں کرتیں –