مزہب اسلام کے نام پر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا -اور جڑانوالہ میں لوگوں کو اشتعال دلوانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا -ملزم نے جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کر کے عوام کو اشتعال دلا کر اکٹھا کیا اور کئی گرجا گھروں کو آگ لگوادی تھی ۔
جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے الزام میں مشتعل افراد کا مسیحی برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ، مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کے بعد املاک کو آگ لگا دی۔ جڑانوالہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
(تصویر: سوشل میڈیا)#Faisalabad #Jaranwala #VOAUrdu pic.twitter.com/SWTbsiltjJ
— VOA Urdu (@voaurdu) August 16, 2023
جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل افراد کا مسیحی برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ دین اسلام اور پاکستان کا آئین دوسرے مذاہب اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے، اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔@BBhuttoZardari @AmanMasoodKhan pic.twitter.com/6wmGwdSk4r
— Dr Atta Ur Rehman (@dr_atta77) August 17, 2023
پولیس نے ملزم یسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے حراست میں لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کو جمع ہونے کیلئے اعلان کر رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملنے والی ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ 100 سے زیادہ مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے –