میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون خیبرپختونخوا کے ایک لڑکے سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی۔ گزشتہ1 ماہ کے دوران یہ چوتھی غیرملکی خاتون ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے خیبرپختونخوا کے خوبرو نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آئی۔
میکسیکو کی 49 سالہ روسی نے بونیر کے 18 سالہ اعزاز علی سے شادی کر لی
(نہ اعزاز کو سپینش آتی ہو گی، نہ روسی کو پشتو)
میٹرک کے رزلٹ کے بعد اعزاز میکسیکو چلے جائیں گے
(اور روسی کو بقایا پیمنٹ کرنے کے بعد دیوار پھلانگ کر امریکہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے ۔۔۔ تین کانے یا پو بارہ) https://t.co/SqBu2PwjkX pic.twitter.com/J9qyE7NDfl
— Muhammad Ali (@CharSoAth) July 28, 2023
بونیر کے 18 سالہ نوجوان نے امریکا کی 49 سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔۔میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد نوجوان امریکہ چلا جائے گا ۔دیگر شہروں کے نوجوان بھی کوشش جاری رکھیں امریکا پہنچنے کا فی الحال یہی آسان راستہ ہے ۔۔۔!!!!
— SaMrEeN (@samreen_40) July 28, 2023
میکسیکو کی 49سالہ خاتون کا نام روسی ہے ۔ اس کی فیس بک کے ذریعے بونیر کے 18سالہ اعزاز علی کے ساتھ دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر 17جون کو پاکستان پہنچ گئی۔ڈی پی او بونیر شاہ حسن نے بتایا ہے کہ میکسیکو سے آنے والی روسی نامی خاتون مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان آئی اور یہاں مذہب تبدیل کرکے بونیر کے نوجوان کے ساتھ شادی کر لی۔
ڈی پی او کے مطابق روسی عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی تھی مگر اب اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا نام عائشہ رکھا ہے۔ لڑکے کی خواہش پر والدین نے عائشہ اور اعزاز کی شادی پشتون روایات کے مطابق دھوم دھام سے کی ۔ شادی کے بعد عائشہ واپس میکسیکو روانہ ہو گئی۔ دولہا اعزاز علی کا میٹرک کا رزلٹ ابھی آنے والا ہے۔ رزلٹ آنے کے بعد وہ بھی میکسیکو اپنے دلہن کے پاس جانے کا خواہش مند ہے –