چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں قومی احتساب بیورو میں جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں کپتان نے نیب کی طلب کردہ دستاویزات غیر متعلقہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیں اور نیب سے 190 ملین پائونڈ کیس میں مطلوبہ دستاویزات کا تعلق بتانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ، زمان پارک اور پراپرٹیز کی دستاویزات سمیت آج طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی…
مزید پڑھیے: https://t.co/4hKhTZDsKF#News360 #BreakingNews #JinnahHouse #attack #case #JIT #ImranKhan #PoojaBhatt #DesiVibesWithShehnaazGill #ImranRiazKhan #Karachi #Zhob #عمران_خان_کو_ہم_لائیں_گے pic.twitter.com/YLajcKBzqx
— News 360 (@officialnews360) July 14, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔وکیل صفائی خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ خان صاحب کے 9 مئی کے کئی کیسز ہیں جن کی وجہ سے ان کی آج لاہور میں پیشی تھی۔ اگلی تاریخ 19 جولائی ہے، اسی روز ہی دلائل رکھ لیں۔احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔