کہا جاتا ہے کہ کبڈی کا کھیل انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے مگر اب اس کھیل میں نئی توجیہات شامل کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے یہ کھیل نہ صرف انسان کو تشدد کی طرف مائل کررہا ہے بلکہ یہ انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بھی بن گیا ہے -کبڈی میں ایک نئی کیٹیگری ڈالی گئی ہے جس میں کبڈی کھیلنے والے ایک دوسرے پر زور وشور سے تھپڑ مارتے ہیں -اسی طرز کے ایک مقابلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کےدوران کبڈی کا کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔ذاکر حسین نامی کھلاڑی چک 506 میں میلہ ہندال کندال میں کبڈی کے مقابلے کے دوران مخالف کھلاڑی سے چھاتی پر متعدد تھپڑ کھانے کے بعد دوران مقابلہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ: تھپڑ کبڈی کے دوران کھلاڑی جاں بحق
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #Kabaddi pic.twitter.com/Pf4vxp2hKz
— BOL Network (@BOLNETWORK) July 9, 2023
جاں بحق کھلاڑی ذاکر حسین کی عمر42سال اور وہ پاکپتن کا رہائشی تھا، ذاکر حسین کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پرہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ اس پرتشدد کھیل پر فوری طور سے پابندی عائید کی جائے تاکہ کوئی اور کھلاڑی اس کا نشانہ نہ بنے –