سمندری طوفان کے اثرات کے باعث طوفانی ہواؤں سے بجلی کے ونڈ پلانٹس سے پیداوار میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 284میگاواٹ کی سطح پر پہنچ گیا، بجلی کی طلب 26ہزار500 میگاواٹ اور پیداوار 19ہزار252میگاواٹ ہوگئی ۔شارٹ فال بڑھنے کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 540 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #Electricity pic.twitter.com/WydrZXS09L
— BOL Network (@BOLNETWORK) June 14, 2023
بجلی کی پیداوار میں کمی، شارٹ فال 7ہزار 284میگاواٹ ہو گیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیاhttps://t.co/DINcQhWvG9 pic.twitter.com/RfYbZNgROM
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) June 14, 2023
حکومت کی جانب سے اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ کراچی کی جانب بڑھتے طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کاکہناہے کہ ملک میں آج پن بجلی کی پیداوار 5ہزار 600 میگاواٹ ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 850 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے پیداوار 10ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے صرف 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،سولر بجلی گھروں سے پیداوار محض 82میگاواٹ ہے، بگاس سے 120 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، نیوکلیئرپاور پلانٹس کی پیداوار 2ہزار میگاواٹ ہے۔