پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے فی الحال بریک لیں گے اور وہ اس ٹورنامنٹ کے سبب کسی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں ہیں ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔
شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے https://t.co/dVrrKKW7pA
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 13, 2023
شاہین آفریدی نے اب تک 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔انجری سے صحت یاب ہو نے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی، البتہ انہوں نے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔ مگر اس ریکوری کے بعد سے ابتک ان کی وہ فارم واپس نہیں آسکی جو زخمی ہونے سے پہلے تھی -اطلاعات ہیں کہ ان کی باؤلنگ سپیڈ میں بھی کمی آگئی ہے جسے وہ آرام کرکے اور ریسٹ کرکے بحال کرنا چاہتے ہیں –
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔#PakistanCricket pic.twitter.com/u1rfhKaDlR
— 21 Sports (@21Sports_) June 13, 2023
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب وہ باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی مہارت حاصل کررہے ہیں اور خوب لمبے لمبے چھکے مارنے لگ گئے ہیں ۔