آج سارا دن گرمی کا زور رہا سورج نے صبح صبح آنکھیں دکھائیں مگر دوپہر سے موسم نے تیور بدلے اور پورے ملک میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے – باراں رحمت کھل کر برسی مگر بنوں کے لیے طوفانی بارش باران زحمت بن گئی – خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، متعدد گھر منہدم ہوگئے ہیں۔
مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیاhttps://t.co/W6IldnMpHM pic.twitter.com/BAdUT5jCLl
— HUM News اردو (@humnews_urdu) June 7, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکانوں کی چھتیں گرنے کے باعث اب تک 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، بنوں کے علاوہ کرک ، ہنگو، کوہاٹ، لکی مروت اور صوابی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہورہی ہے۔
بنوں شہر میں طوفانی بارشیں 8 افراد جاں بحق، 60 زخمی#Expressnews #news #Pakistan #politics #breakingnews pic.twitter.com/hgMTgiZOjt
— Express News (@ExpressNewsPK) June 10, 2023
دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ، پنجاب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، قصور ، میانوالی ، بھکر، خوشاب اور گردو نواح میں آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ساتھ لاہورمیں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔