پاکستان میں 9 مئی کے ہنگاموں میں شامل شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جن افراد کی شناخت ہورہی ہے انہیں پولیس حراست میں لے رہی ہے مگر اب ان افراد کوبھی پابند سلاسل کیا جارہا ہے جو اس حملےکی ویڈیو یا فوٹج بنا رہے تھے اور اپ لوڈ کرکے عوام کو اشتعال دلوارہے تھے -اسی لیے سب سے پہلے آفتاب اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا -اب اطلاع آئی ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
*لاہور 9 مئی کور کمانڈر ہاؤس پر دهاوا اور توڑ پھوڑ جیسے واقعات میں ملوث ٹک ٹاکر "مائی جی" ساجدہ گرفتار*
*ہیئر گاؤں کی رہائشی ساجدہ نامی خاتون کی سیاسی فسادات کے دوران حساس رہائش گاہ پر موجودگی ظاہر ہوئی*
*سوشل میڈیا پر اقبال نامی سب انسپکٹر کی وردی میں مختلف ویڈیوز اپ لوڈ کیں pic.twitter.com/2cJ5B0EdEh
— Ch Ali (@AdilAli59416993) June 2, 2023
جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی پر پولیس نے ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا #Punjabpolice #PDM #PPP #PMLN #Pakistan #Punjab #lahore https://t.co/h2TnUVgsxL pic.twitter.com/0uER32t7yN
— Dunya News (@DunyaNews) June 1, 2023
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر ساجدہ بھی شامل تھیں اور کور کمانڈر ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کے دوران موجود رہیں، انہیں جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاکر ساجدہ کو تھانہ سرور روڈ کی پولیس نے حراست میں لیا اور لیڈی پولیس سٹیشن لٹن روڈ منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گرفتار ٹک ٹاکر ساجدہ پولیس یونیفارم میں بھی ٹک ٹاک بناتی رہی ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔