حکومت نے اب تک عوام کے ساتھ جتنے وعدےکیے ان پر بدقسمتی سے عمل نہیں ہوسکا اس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھتی چلی گئی یہی وجہ ہے کہ نون لیگ کا ووٹ بینک پنجاب میں کافی کم ہوا ہے جس کا احساس حکومت اور اس کے اتحادیوں کو بھی ہے اسی لیے وہ اس کوشش میں ہیں کہ کسی نہ کسی طرح عوام کو کچھ ریلیف دیں تاکہ اگلے الیکشن میں ان کے امدواروں کو ووٹ پڑسکیں – اب ایک مرتبہ پھر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگے پٹرول کے ہاتھوں پریشان حال موٹر سائیکل سواروں کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سنا دی ہے ۔بجٹ میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے سستا پٹرول سکیم لانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔خدا کرے کہ اس پر عمل درآمد ہوجائے-
بجٹ کو عوام دوست بنانے کی تیاریاں، وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پیٹرول اسکیم لانے کے خواہشمند#ARYNews pic.twitter.com/jZgRLMhTCf
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 31, 2023
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ سستا پٹرول کی سکیم متعارف کروائی جائے ، کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ غریبوں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکج اور موٹر سائیکل سواروں پٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے تجاویز دی جائیں، سات کمیٹیوں کی جانب سے سفارشات مرتب کر لی گئیں ہیں جو آج پیش کی جائیں گی، شہبازشریف نے دو روز قبل ایم ڈی ایم آئی ایف سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ موٹر سائیکل اور غریب طبقے کیلئے سبسڈی کا اعلان کرنے جارہے ہیں، اس کیلئے باقاعدہ کچھ رعایت دیں، ابھی آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیاہے ۔تاہم ابھی حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ فوری طور سے اس پر عمل درآمد کرواسکے اگر اس کو آئی ایم ایف یا دوست ممالک خاص طور پر روس کی جانب سے کوئی مدد مل جاتی ہے تب ہی اس پر عمل درآمد ہوسکے گا –