سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل تھے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی گرفتاری کے عمل پر برہم نظر آئی -چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سب کو قانون پر عمل کرنا ہوگا، عدالتی دروازے سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا توعدالت کون آئے گا؟ عمران خان کی آمد پر کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، ہم آج ہی حکم جاری کریں گے۔ججز کا کہنا تھا کہ نیب لوگوں کو قانون پر عمل کرنے کا حکم دیتا ہے مگر خود عمل نہیں کرتا -چیف جسٹس نے نیب اور اٹارنی جنرل سے سوالات کیے جس کا وہ مناسب جواب نہ دے سکے اس پر چیف جسٹس پاکستان عطا بندیال نے ایک گھنٹے میں آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا –
آئی جی عمران خان کوا یک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پیش کریں ؛عطا بندیال
You Might Also Like
TAGGED:
آئی جی پنجاب, اسلام آباد ہائی کورٹ, سپریم کورٹ, عمران خان, نیب
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -