پولیس جس کو شہریوں کے تحفظ اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جاتا ہے اس کے کارنامے سن کر دل دہل جاتا ہے اور آئے روز پولیس کے جبر و تشدد کی خبریں ہم ہر روز سنتے ہیں -مگر آج ایک اور ہی خوف ناک خبر آئی کہ اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر تشدد بھی ہونے لگا ہے -خبر آئی ہے کہ پولیس تشدد سےا یک خاتون جاں بحق ہوگئی –
جب یہ خبر میڈیا پر آئی تو ایک طوفان مچ گیا –
اس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔ محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور جاں بحق لڑکی کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سب انسپکٹر اعجاز کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔