آج حکومت اور پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا جس میں سپریم کورٹ کے ساتھ محاذ آرائی کا فیصلہ کرلیا گیا – وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات تاخیر کیس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنھوں نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ دیا تھا مگر عمران خان اور پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرلیا تھا اور عمران خان ایک ڈائری اٹھا کر اسی روز وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکل آئے تھے –
انتخابات کیس،اتحادی حکومت کے اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔ تین رکنی بنچ کا بائیکاٹ کرنے سمیت کون کون سے بڑے فیصلے ہوئے؟https://t.co/sGI35s23Di
— Siasat.pk (@siasatpk) April 1, 2023
اجلاس کے دوران جب نواز شریف سے جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات التوا کیس پر مشورہ مانگا تو انہوں نے پی ڈی ایم جماعتوں کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کی تجویز دیدی۔ میں صاحب کا کہنا تھا کہ 3 رکنی بینچ میں ثاقب نثار کے زیر اثر لوگ موجود ہیں، ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں نے بھی
رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا جس کی نوازشریف نے توثیق کر دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، پی۔ڈی۔ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوزرداری، مریم نواز شریف سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور راہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ pic.twitter.com/DphClMX0ZN
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) April 1, 2023
ویڈیولنک کے ذریعے ہونے والے اہم اجلاس میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری سالک حسین، مریم نواز اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی شریک ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس میں شرکت کی۔