عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی سٹور بنائے گئے ہیں مگر وہاں پر بھی اس طرح کی پابندیاں اور شرائط عائید کی گئی ہیں کہ انسان یوٹیلیٹی سٹور جاکر خود کو حقیر محسوس کرتا ہے -ان میں سب سے قال شرم شرط شناختی کارڈ دکھاکر سستی اشیاء خریدناہے مگراب کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور بھی اشیاء کی قیمتیں اتنی بڑھادی گئی ہیں کہ عوام نے یوٹیلیٹی سٹور ک ارخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے جس کےبرعد اب حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور ز پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی والی اشیاءکی خریداری کیلئے شناختی کی شر ط ختم کر دی گئی تاہم سب سے اہم اشیا یعنی آٹا ، گھی اور چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی ۔کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ عوامزیادہ تر یہی 3 آئٹمز ہی لینے یوٹیلیٹی سٹور جاتے ہیں –
اب تو حکومت کے حمائتی اخبارات نے بھی یہ لکھ ہے کہ 21 مارچ سے یوٹیلٹی سٹورز پر پانچ ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اطلاق کیا گیا لیکن ایک ہفتے بعد یوٹیلیٹی کارپوریشن کو یہ خیال آیا کہ سبسڈی والی اشیاءپر شناختی کارڈ والی شرط ختم کرنے کی جائے ،تاکہ شہریوں کو سہولت ملے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، 16 اشیاءپر شناختی کارڈ کی شر ط نہیں ہو گی ۔