مسلم لیگ کے ہم خیال اور مروف صحافی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے حسان نیازی جو عمران خان کے بہت قریب ہیں ایک انٹرویو کے سبب قانون کی پکڑ میں آگئے -اور انہیں گرفتار کرلیا گیا -حفیظ اللہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا عمران خان سے بہت انسپائیرڈ ہے اور جو عمران کہتا ہے وہ کرگزرتا ہے -ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا عمران خان کی دلیری سے سے بھی بہت مرعوب ہے اور اسی وجہ سے اس وقت جیل میں ہے -آج عدالت کے حکم پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا، عدالت نے پولیس کی جانب سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت پیش کیا گیا، ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت انویسٹی گیشن افسر نے موقف اختیار کیا کہ ساتھی ملزم کا پتہ چل گیا، حسان نیازی سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرنے ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ڈیٹ ملتوی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پردوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر د یے ۔ حکومت نے چند روز قبل کینال روڈ اور زما ن پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے اب دوبارہ سے کینال روڈ پر ڈیرے ڈالنے شروع کردئیے ہیں اور کینال روڈ پرخیمے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں موجود ہیں جو ان خیموں میں قیام کرتے ہیں۔