لاہور: اسلام آباد پولیس نے منگل کے روز لاہور میں پارٹی سربراہ عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں عدم حاضری پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی جانب سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
رجیم بوکھلہ چکی ہے۔ ظل شاہ کی شہادت، کل کی شاندار ریلی اور شریف، زرداری خاندان کی توشہ خانہ تفصیلات عام ہونے کے بعد ان کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں اور یہ تصادم چاہتے ہیں۔ کارکنان فوراً زمان پارک پہنچیں اور پرامن رہیں۔ pic.twitter.com/fPMYuSgDa8
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 14, 2023
اے ڈی ایس جے ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیئے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی سربراہ کو گرفتار کرکے 18 مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عدالتی حکم پر پی ٹی آئی سربراہ کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن پس پردہ ایسے حالات پیدا کروائے جارہے جہاں انکی سیکورٹی کمپرومائز کرواکر دوبارہ قاتلانہ حملہ کروایا جائے۔ F8 کچہری میں حاضری کسی death trap سے کم نہیں بار بار وارنٹس ایشو کروائے جارہے اور پولیس جیسے عملدرآمد کررہی وہ سب کو معلوم ہے pic.twitter.com/B7FAl1VFFV
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 14, 2023
گرفتاری کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اتوار کی سہ پہر تمام پارٹی کارکنوں کو لاہور کے زمان پارک پہنچنے اور پرامن رہنے کو کہا۔
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی دعوت دی۔