پاکستانی اخبارات میں آج ایک ایسی خبر چھپی جس نے غربت کی چکی میں پسی قوم کو اور رنجیدہ کردیا – اخبا کی خبر کے مطابق قوم کے درد کی بات کرنے والی حکومت نے غریبوں کے لیے رکھے جانے والے پیسے کروڑ اور ارب پتی سیاست دانوں میں بانٹنے کا فیصلہ کرلیا – اخبار ڈیلی پاکستان کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 3ارب 28کروڑ روپے کمی کرنے اور اراکین قومی اسمبلی کے لیے 70کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1 ارب 33 کروڑ، خیبرپختونخوا میں نارتھ اور ساوتھ ایف سی کے ہیڈ کوارٹر کیلئے فنڈز جبکہ وزارت داخلہ کیلئے 2 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری دی ، اجلاس میں پورٹس پر کھڑے کنٹینرز، کارگوز پر عائد سٹوریج چارجز ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ سٹوریج چارجز ختم کرنے کی ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔اس طرح یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی سبسڈی کم کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے زائید کا اضافہ ہوگیا –