ڈار کے وعدے وفا نہ ہوسکے -ڈالر کو 100 روپے پر لانے کے دعویدار اسحاق ڈار کے دور حکومت ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 18 روپے اضافہ ہوگیا -بھارت میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا تو پورے بھارت میں شور مچ گیا گیا تھا مگر یہاں 18 روپے اضافے پر صرف یہ لکھ کر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے کہ ڈالر کو پر لگ گئے -ڈالر نے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے – اور یہی سستیاں ہماری معیشت کی بربادی کا سبب بن رہی ہیں –
"ڈالر سرکاری قیمت اس وقت 284 رپے اوپن مارکیٹ 325 اب عوام کو پتا چلے گا کہ تاریخی مہنگائی کس کو کہتے ہیں " کامران خان @AajKamranKhan #DollarPrice #ShehbazSharif
Link : https://t.co/XzacbVmRYA pic.twitter.com/SXG1sliPij
— Siasat.pk (@siasatpk) March 2, 2023
جمعرات کو انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 89 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 285 روپے تک ٹریڈ کر رہا ہے۔#DollarPrice #VOAUrdu https://t.co/VJPdH3o711
— VOA Urdu (@voaurdu) March 2, 2023
ہفتے کے چوتھے دن یعنی آج 2 مارچ 2023 کو جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 18 روپے 89 پیسے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انٹربینک میں ڈالر 285 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 1600 ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔