پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی ‘جیل بھرو تحریک میں گرفتاریوں کے بعد اڈیالہ جیل میں نظر بند پاکستان تحریک انصاف کے چھ رہنماؤں کو دوسری جیل میں منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطف عباسی اور چوہدری ساجد کو شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 41 کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کر دیا۔ یہ اقدام اڈیالہ جیل کی گنجائش سے زیادہ ہونے کے بعد سامنے آیا۔
پی ڈی ایم کہتی ہے کہ عمران خان کا جیل بھرو تحریک فیل ہوچکا ہے، شاید وہ طاقت اور فاشزم کے نشے میں آندھے ہوچکے ہیں یا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر چکے ہیں اس لیے ان کو پاکستان کے ہر شہر میں عوام کا یہ بہتا سمندر نظر نہیں آرہا ہے۔ https://t.co/kkfb4gv0aV
— Patriotic Citizen (@Uaryafar) February 25, 2023
#جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو
آج راولپنڈی سے زلفی بخاری، صداقت عباسی، فیاض الحسن چوہان نے کارکنان سمیت بطور احتجاج اپنی گرفتاریاں پیش کردی ہے
سلام ہے پاکستانیوں کو عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دے رہے دوسری طرف نواز شریف بزدل جیل کے خوف سے لندن بھگوڑا بن کر فرار ہے pic.twitter.com/IqVv47XgvQ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 24, 2023
اس سے قبل، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ملک گیر جے بی ٹی کے مطالبے کے جواب میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی ۔ان میں سے چند افراد نے عدالت سے بھی رجوع کیا -اس پر عدالت نے ان کی اپیل کی سماعت کے لیے 27 فروری کی تاریخ دے دی تھی –