پاکستان تحریک انصاف نے 22 فروری سے ملک بھر میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جس کے بعد حکومت نے گرفتاری دینے والے افراد کو جیل میں ڈال دیا اور اب پی ٹی آئی نے ان جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی ہے -اس مقصد کے حصول کے لیے تحریک انصاف نے جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ کی کال دیدی۔
کل جو ہماری قیادت گرفتار ہوئی ہے آج ان کو جیل میں شفٹ کیا جائے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ باڈی قیادت کا شاندار استقبال کرے گی.. فواد چوہدری ✌️❤️#آئی_ایم_خان_اریسٹ_میhttps://t.co/rmHNOJ9EWR
— Abdul Rehman MJ (@abdulmj_) February 23, 2023
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ جن جیلوں میں پارٹی قائدین اورکارکنوں کولے جایا جائے گا ان کے باہر احتجاجی کیمپ لگیں گے ،پی ٹی آئی کارکن ان تمام جیلوں کے باہر احتجاج کریں گے ۔فوادچودھری کاکہناتھا کہ لاہور سے 214 کارکن گرفتار ہوئے، صرف81 کی گرفتاری ظاہر کی گئی ،گرفتار دیگر کارکنوں کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا ۔