عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تحریک انصاف نے اپنے ٹائیگرز کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی -ان کی اس کال پر سینکڑوں نوجوانوں نے لبیک کہا اور کپتان کے گھر کے آگئے آکر بیٹھ گئے اور اب خیمے لگانے کی تیاری بھی شروع کردی ہے -مگر انھوں نے عمران خان کی گرفتاری یا کسی اور ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے بھی اپنے شیروں کو ٹاسک دے دیا -پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے اپنے پارٹی کارکنوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن اور عہدے دار گھر بیٹھا رہا اسے فارغ کر دیں گے۔
علی زیدی کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام pic.twitter.com/AIqA98HWUf
— Amir Ul Hassan (@AmirHassanMaken) January 18, 2023
عمران خان کی گرفتاری پر جو کارکن گھر سے نہیں نکلا اسے فارغ کر دیں گے
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 😂
یوتھیے کہتے ہیں اخے ہم کوئی غلام ہیں
— Jameel Ali Jumani (@JameelA99723145) January 26, 2023
علی زیدی نے موجودہ حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر کوئی زمان پارک کی طرف گیا تو کراچی میں بلاول ہاؤس ہم سے دور نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن اور عہدے دار گھر بیٹھا رہا تو وہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوگا، لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں کو تاکید کر دی گئی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔