پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جن کی شاندار بیٹنگ اورعمدہ فارم کی بدولت پاکستان نے کئی میچز جیتے ان کی اسی شاندار کارکردگی کی بنا پر انہیں انہیں نہ صرف دنیا کے 11 بہترین پلیرز میں شامل کرلیا گیا بلکہ ان کو آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر کا کپتان بھی چن لیا گیا ہے –
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ، آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے ۔
https://twitter.com/Harissafi13/status/1617817176031002630
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی جانب سے صرف بابر اعظم شامل ہیں اس کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ، بابر اعظم کے علاوہ اس ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھ سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج،
کچھ لوگ کہہ رہے تھے بابر اعظم کپتانی کے پریشر کی وجہ سے پرفارم نہیں کر رہا ان کے منہ پہ یہ زور دار تمانچہ ہے۔ @ICC نے ون ڈے کا کپتان بھی مقرر کیا ہے اور ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کیا ہے۔ماشاءاللّٰہ کپتان بابراعظم@babarazam258 #ICCAwards @TheRealPCB @iamqadirkhawaja @ICC pic.twitter.com/XSQIgeo2Wt
— Abdul Rafay (@AbdulRa83201438) January 24, 2023
ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔