جب سے مسلم لیگ نون کو پنجاب میں شکست ہوئی ہے مسلم لیگ نون میں اختلافات تیزی سے بڑھنے لگے ہیں -مسلم لیگ ن میں حمزہ اور مریم کے درمیان پہلے بھی اختلافات کی خبریں آتی رہی ہیں اب مسلم لیگ نون کے قریب سمجھے جانے والے صحافیوں نے بھی اس پر کھل کر بات کرنا شروع کردی ہے -اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی، اور مریم نواز کے قریبی ساتھیوں کو نظر انداز کیا جانے لگا۔
https://twitter.com/AlizeyNoor03/status/1615292306088919040
نجی ٹی وی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے فیصلوں میں پنجاب کی قیادت کو نظر انداز کیا جانے لگا۔ اب یہ اختلافات اتنا بڑھ گئے ہیں کہ ن لیگ کے اجلاس میں مریم نواز کے قریبی ساتھیوں جن میں رانا ثناء اللہ ، اویس لغاری اور عظمیٰ بخاری شامل ہیں ،ان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس میں شہباز اور نواز گروپ کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ مریم نواز کے قریبی ساتھیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور انہیں اجلاسوں میں مدعو ہی نہیں کیا جاتا۔