�جمیعت عکمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصہ سے خراب چلی آرہی ہے ڈاکٹروں نے انہیں کئی مرتبہ مکمل بیڈ ریسٹ کی تلقین کی مگر انھوں نے ڈاکٹروں کی بات کو سیریس لیا نہ ان پر عمل کیا جس کے سبب اب انہیں شدید بیماری نے جکڑ لیا ہے – اب ان کی پارٹی کی جانب سے اس بات کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
PDMسربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں تا حکم ثانی منسوخ کر دی گئیں۔JUIکی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مولانا کو جلد از جلد شفائےکاملہ عطا فرمائے۔👇👇 pic.twitter.com/7knFTu9Q5V
— WAQAR SATTI (@waqarsatti) January 2, 2023
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا pic.twitter.com/fPuei2Tllg
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) January 2, 2023
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے اور وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ مولانا کس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں –