کراچی میں شہری تو روز ہی لٹتے ہیں کئی جان سے بھی جاتے ہیں مگر آج کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا گیا جب وہ چائے کے ہوٹل پر چائے سے لطف اندوز ہونے کے لیے رکے تھے -تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں نے 4 لوگوں کو لوٹ لیا جن میں وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر بھی شامل تھے۔
دستگیر 9 نمبر اسٹاپ کے قریب ہوٹل پہ بیٹھے وزیر اعلی کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی کینیڈا سے آئے دوست سمیت لٹ گئے ملزمان نے ہوٹل پہ بیٹھے دس افراد کو بھی گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) January 1, 2023
کراچی کے جوہر آباد تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول آفیسر مسرور وارثی کو ڈکیت لوٹ کر فرار ہوگئے.
مزید پڑھیں: https://t.co/qGzS73DOXa#syedmuradalishah #protocolofficer #muqadmanews pic.twitter.com/2XrA2a4dlc
— Muqadma News (@NewsMuqadma) January 2, 2023
نجی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوہر آباد میں ہوٹل پر ڈاکوؤں نے گزشتہ روز نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوٹل پر لوٹ مار کی ہے۔لٹ جانے والے متاثرہ افراد میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی سمیت 4 افراد شامل ہیں۔ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے، متاثرہ افراد نے واقعہ کے خلاف جوہر آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔