چند روز قبل باپ پارٹی کے جام کمال نے کہا تھا کہ باپ پارٹی کے رہنماؤں کو پیپلز پارٹی مینں شامل کرنے کے لیے طاقت ور حلقے اپنازور لگا رہے ہیں اسی بارے میں عمران خان نے بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کو بھی ملانے میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے – آج باپ پارٹی کے اہم رہنماؤں کی پیپلز پاری میں شمولیت سے اس بات کو تقویت ملی کی عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے –
بلوچستان عوامی پارٹی جسے باپ کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور جو اسٹیبلشمنٹ کے سب سے قریب سمجھے جانی والی پارٹی کہلاتی ہے اس کے کئی اہم رہنما باپ کے گھونسلے گھونسلے سےاڑکر پیپلز پارٹی کے گھونسلے میں پہنچ گئے -میڈیا اطلاعات کے مطابق (باپ) کے کئی رہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
باپ پارٹی کے کچھ لوگ پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے
جام کمال pic.twitter.com/2U8dlOrm4H
— Aamir Riaz (@aamiriazz) January 2, 2023
کیا آپ جانتے ہیں کہ#وہ_کون_ہے جو باپ پارٹی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ ملا رہا ہے اور ایم کیو ایم کو پاک سرزمین پارٹی سے؟؟؟#سازشیوں_سے_نجات_کا_سال#جھنگ_ڈویژن_بناؤ pic.twitter.com/sjnPMAseV0
— مزمل ہاشمی ساقی شاہ (@SaqySha) January 2, 2023
پی پی اعلامیے کے مطابق آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی نے ملاقات کی اور ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ظہوربلیدی، سلیم کھوسہ، عارف محمد حسنی، حاجی ملک شاہ گورگیج، اصغررند، میرفائق جمالی، آغا شکیل درانی اور میر ولی محمد سمیت مختلف رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔