آ
پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں کے معاملےپر ایک بار پھر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس باریہ فیصلہ کی گیا ہے کہ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی توڑی جائے گی کیونکہ اس کے ممبران کی تعداد سب سے زیادہ ہے البتہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کے پی کے اسمبلی چند روز بعد حالات کا جائزہ لے کر توڑی جائے گی تاکہ ایک صوبے کی حکومت او ر طاقت تحریک انصاف کے پاس ہی رہے –
پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی زمان پارک آمد
حماد اظہر پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان سے ملاقات کریں گے #Pakistan @Hammad_Azhar pic.twitter.com/IYmgDLuj2D
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) December 13, 2022
عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز زمان پارک میں راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائیگی،
زمان پارک سیاسی سرگرمیوں کا مرکز، کپتان نےفائنل راؤنڈ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہوکراستعفے دیں گے۔#Zamanpark #Imrankhan #Pakistan #Politics #PTI #Sunotv pic.twitter.com/jIROtyJbWV
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) December 13, 2022
تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوا ن میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔پھر دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کی جائیگی، اس سے پی ٹی آئی حکومت کے ردعمل کا جائزہ لے سکے گی ۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا کہ سیاسی اعتبارسے ایک صوبے میں حکومت ہرصورت قائم رہنی چاہیے
تحریک انصاف کا بڑا سیاسی پاور شو
اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ
حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا#PTI pic.twitter.com/YaGQj1RiFK
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 13, 2022
تاکہ ان کا حکومت پردباؤ قائم رہے -تاہم عمران خان کس وقت کیا فیصلہ کرڈالیں کوئی نہیں جانتا لیکن خپتان کو اس بات کا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا ووٹر الیکشن کے دن ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اس بار پنجاب اور کے پی کے سے پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ سیٹیں جیت جائے گی –