پی ٹی آئی جس نے 26 نومبر کے بعد ابھی تک کوئی بڑی سیاسی سرگرمی نہیں کی تھی اب لاہور کے لبرٹی چوک میں ایک بار پھر بڑا پاور شو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس میں پرویز الہی پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیں گے اس بات کا اظہار میاں اسلم اقبال نے کیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلم اقبال نے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی تاریخ کااعلان لبرٹی چوک میں ہوگا ،لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں بڑا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ pic.twitter.com/KMx0yKjSaK
— Insaf Youth Wing District Quetta (@IYW_Quetta) December 13, 2022
میاں اسلم اقبال نے کہاکہ چئیرمین تحریک انصاف نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کرلیاہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی کس تاریخ کو توڑی جائے گی، فیصلہ اجلاس میں ہوگا،ان کاکہناتھا کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی ، فیصلہ حتمی ہے ۔تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ پنجاب اسمبلی پہلے توڑی جائے گی یا دونوں اسمبلیوں کو ایک ساتھ توڑنے کاعلان کیا جائے گا -امید کی جارہی ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ 20 دسمبر کو کردیا جائے گا –