چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022کو ختم ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے،انتخابات کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہhttps://t.co/09yswrGbl6 pic.twitter.com/0gF6KDUrI3
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 30, 2022
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکہاہےالیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرواچکا یاکروانےوالا ہے،کہیں الیکشن شیڈول دےچکا ہے صرف پنجاب باقی جہاں انتخابات کاانعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔جس کےبعدالیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کےآخری ہفتہ منعقدکرانےکا فیصلہ کیاہے pic.twitter.com/LeWH9uAzYe
— Mehmet Khurrem (@mehmet_khurrem) November 30, 2022
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن سندھ کے پی کے اور بلوچستان میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرواچکا یا کروا رہا ہے ،صرف پنجاب باقی جہاں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔اس کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب مین بلدیاتی انتخابت اپریل کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے –