عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جنھوں نے ساؤٹھ افریقہ میں وکاوکا گاکر تہلکہ مچادیا تھا اس بار قطر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی -تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ2022 کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی۔گلوکارہ شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرناتھا
شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گی https://t.co/Ch8ksSQoIc
— Daily Multan News (@DailyMultanNews) November 17, 2022
مگر چند نامعلوم مصروفیات یا گھریلو مسائل کے سبب اب شکیرا نے فٹبال ایونٹ کی ابتدائی تقریب میں پرفارم کرنےوالے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔ شکیرا نے 2006، 2010 اور 2014 کے فیفا ورلڈ کپ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔2010 میں ان کا گانا مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ گیا تھا ۔