عمران خان نے جب سے امریکہ پر ان کی حکومت کو گرانے کی سازشوں کا الزام لگا یا 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی امریکہ اپنی صفائیاں دیتا پھررہا ہے – امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت گرانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکا نے @ImranKhanPTI کی حکومت گرانے کا الزام پھر مسترد کردیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ @StateDeptSpox نیڈ پرائس نے کہا ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پروپیگنڈے کو تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے، ایک جمہوری اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں pic.twitter.com/RWbp7BTLPu
— Kausar Bibi jiyali (@KausarBibi913) November 1, 2022
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں امریکہ ملوث تھا۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مزید کہا کہ ہم پروپیگنڈا نہیں ہونے دیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ ہماری قابل قدر دوطرفہ شراکت سمیت اہم دو طرفہ تعلقات کی راہ میں غلط معلومات یا غلط معلومات کو نہیں آنے دیں گے۔
لانگ مارچ کے دوران عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر امریکا پر اپنی حکومت گرانے کے الزام سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ’ہم غلط معلومات کا مقابلہ حقائق کی مدد سے ہی کر سکتے ہیں‘۔https://t.co/98ap5JCE0r pic.twitter.com/gWobepk9Bu
— DawnNews (@Dawn_News) November 1, 2022
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ جو کہ بدستور برقرار ہے۔پاکستان میں اگلے انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ابھی انتخابات کا شیڈول نہیں ہوا، لیکن ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ وہ مسائل ہیں جن پر ہم دنیا بھر کے اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکہ پاکستانیوں کے لگائے گئے الزامات کا خود کو پابند سمجھ رہا ہے – امریکہ کے اس بیان پر اب پاکستانی کس طرح رسپانس کرتے ہیں یہ ٹویٹر ٹرینڈ بتائے گا –