جامشورو: جامشورو میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں کم از کم دس افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بدقسمت مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ جامشورو میں انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور 2 زخمی اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
Image Source: WION
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سڑک حادثے میں 6 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ مغل کوٹ سے ملحقہ شمبہ زرند کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بالترتیب علاج اور پوسٹ مارٹم کے لیے درازندہ اسپتال منتقل کیا۔